the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
بعنوان ’’قیامت اور آثار قیامت‘‘ ڈاکٹر محمد متین الدین قادری مجاہدکا خطاب
حیدرآباد۔15؍ دسمبر (راست) محفل شریعت انفارمیشن سروس کی 505 ویں ہفتہ واری نشست کو بعنوان ’’قیامت اور آثار قیامت‘‘ مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد متین الدین قادری مجاہد صدر شعبہ عربی سلطان العلوم کالج نے کہا کہ قیامت برحق ہے۔ قیامت کا یقین ایمان کا ایک جز ہے۔ موجودہ سائنس نے انکشاف کئے ہیں وہ یقینی طور پر اس دنیا کا خاتمہ کے ثبوت فراہم کرتے ہیں۔ چاہے وہ بگ بانگ نظریہ ہو یا گالکسیس کاٹکراؤ۔ سائنس اس نتیجہ پر آج پہنچ چکی ہے کہ ایک دن ہماری دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔ جب کہ چودہ سو سے زیادہ سال کا عرصہ ہو چکا ہے ۔ حضرت مصطفیؐ نے بتادیا اور اللہ تعالی کی طرف سے نازل کردہ آخری کتاب میں بے شمار آیتیں اس حقیقت کو آشکار کرتی ہیں‘ نہ صرف اس دن کے بارے میں بتایا گیا بلکہ اس دن اور اس دن سے قبل واقع ہونے والی بے شمار نشانیوں کا مفصل تذکرہ کیا گیا۔ سورۃ الحج میں ارشاد فرمایا ہے لوگو ڈرو اپنے رب سے‘ بیشک بھونچال قیامت جب آئے گا تو ہر دودھ پلانے والی دودھ پلانا بھول جائے گی ڈال دے گی ہر پیٹ والی اپنا پیٹ اور تو دیکھے لوگوں پر نشہ‘ نشہ نہیں اللہ کا عذاب سخت ہے۔ سورۃ الحاقہ میں ارشاد فرمایا ہے پھر جب پھونکا جائے گا صور ایک بار پھونکنا اور اٹھائی جائے زمین اور پہاڑ پھر کوٹ دےئے ایک بار۔ پھر اس دن ہو پڑے وہ ہونے والی اور پھٹ جائے آسمان پھر وہ اس دن بکھر رہا ہے۔ آپؐ سے پوچھتے ہیں قیامت کب ہے اسے قائم ہونے کے وقت‘ تو کہہ اس کی خبر تو میرے رب ہی کے پاس ہے وہی



کھول دکھائے گا اس وقت پر وہ بھاری بات ہے آسمانوں اور زمین میں جب تم پر آئے گی تو بے خبر آئے گی۔ آپ سے پوچھنے لگتے ہیں گویا تو اس کی تلاش میں لگا ہوا ہے۔ تو کہہ دے اس کی خبر ہے خاص اللہ کے پاس لیکن اکثر لوگ نہیں سمجھتے۔ البتہ نبی کریمؐ نے کچھ نشانیاں قیامت کے تعلق سے بتائیں۔ جن کا تذکرہ تفصیلاً احادیث میں ملتا ہے۔ حضرت ابو سعید خدیؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمؐ نے فرمایا میری امت میں مہدی پیدا ہوں گے جو اپنے ظاہر ہونے کے بعد اگر دنیا بہت کم عرصہ بھی رہے تو سات برس رہیں گے۔ ان کے زمانے میں میری امت اس قدر خوش حال ہوگی کہ اس سے پہلے کبھی نہ ہوئی تھی۔ زمین کا ان کے زمانے میں یہ حال ہوگا کہ جس قدر اس میں پھل پیدا کرنے کی صلاحیت ہے سب پیدا کرے گی۔ مال کی اس قدر فراوانی ہوگی کہ ان کے سامنے ڈھیر ہوگا۔ لوگ کہیں گے اے مہدی ہمیں مال دیجئے جواب دیں گے جتنا چاہے لے لو۔ حضرت ابوہریرہؓ نے فرمایا کہ نبیؐ نے فرمایا مجھے اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے عنقریب تم میں ابن مریمؑ اتریں گے جو انصاف کے ساتھ فیصلہ کریں گے۔ صلیب کو توڑ دیں گے‘ خنزیر کو قتل کریں گے‘ جز یہ موقوف کردیں گے۔ اس وقت مال اتنا زیادہ ہو جائے گا کہ اسے کوئی قبول نہ کرے گا۔ جناب غلام یزدانی سینئر ایڈوکیٹ وکنوینر محافل نے سامعین کو مشورہ دیا کہ وہ مقرر صاحب کے سبق آموز نکات کے لئے روزانہ کچھ نہ کچھ لمحات مطالعہ کے لئے مختص کریں تاکہ اپنی روز مرہ زندگی میں خوف خدا پیش نظر رہے۔ نشست کی ابتداء حافظ عرفان احمد کی قرأت سے ہوئی۔ مقرر صاحب کی دعاء پر محفل اختتام کو پہنچی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.